3 yrs - Translate

آج خلیل الرحمن قمر صاحب کی وہ بات یاد آگئی کہ مرد کے صرف پیدا ہونے کی خوشی ہوتی ہے..
اس کے بعد تا دم مرگ وہ عورت ہی کی خدمت کرتا ہے پھر چاہے وہ کسی بھی روپ میں ہو..
غور سے دیکھیں اس شخص کو...
۔
کسی کا بیٹا ہوگا
کسی کا بھائی ہوگا
ہوسکتا ہے کسی کا شوہر بھی ہو۔۔۔
کسی بیٹی کا باپ بھی ہو۔۔۔
البتہ اتنے وثوق سے کہاجاسکتا ہے کہ گھٹنوں تک کھڑے گندے پانی اور کیچڑ میں شرابور یہ جوان اپنی ذات کیلئے یہ خواری نہیں اٹھا رہا ہوگا، صرف اپنا پیٹ پالنا ہوتا تو اس ذلت پر ایک رات بھوکے سوجانے کو یقیناً ترجیح دیتا۔
ماں کا چہرہ سامنے ہوگا
بہن کی فرمائش ذہن میں ہوگی
بیوی نے گھر میں ختم ہوجانے والی اشیاء کی فہرست صبح تھمائی ہوگی
بیٹی یا بیٹے کے دودھ کا ڈبہ ختم ہوگیا ہوگا.❤️
#Feeling

image