مدینہ منورہ سے کوئی 300 کلومیٹر دور ایک خاموش علاقہ ہے ۔ اس کو مدائن صالح کہتے ہیں۔ اس علاقے میں حضرت صالح ؑ کی قوم آباد تھی۔ اس قوم کو قوم ثمود بھی کہتے ہیں ۔ یہ قوم حضرت ہود ؑ کی قوم کے ہم عصر تھے۔ حضرت ہود کی قوم کو قوم عاد کہتے ہیں ۔ جن کی باقیات آج کل بحرین کے صحرا ابار میں موجود ہیں ۔
جنانچہ قوم صالح ؑ یا قوم ثمود نے اللہ سے کفر کیا۔ بہت بڑے لمبے چوڑے اور طاقتور تھے، انہوں نے پہاڑوں کے اندر اپنے گھر بنا رکھے تھے۔ جو کسی بھی موسمی شدت کا مقابلہ کر سکتے تھے۔ وہ حضرت صالح ؑ کی تبلیغ کے مقابلے میں کہتے اے صالح ہمارے عظیم الشان گھروں کو دیکھ کیا ہم بہت زیادہ طاقت والے نہیں ؟ اگر ہمارے مقابلے پر کوئی اور قوم ہے ان کو لاؤ
